اوگی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:16

اوگی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) اوگی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اقدام قتل کے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ا یک سال قبل گائوں بیرہٹ میں ذکیہ بی بی دختر خلیل الرحمٰن کو فائرنگ کر کے ملزمان نے زخمی کر دیا تھا۔ مدعیہ کی رپورٹ پر تھانہ اوگی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او اوگی ناصر خان کی قیادت میں اوگی پولیس نے دوران سرچ آپریشن ملزم دولت خان ولد محمد زمان ساکن سسل ناڑے کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں