مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ کا پارکنگ نہ رکھنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پیر 15 اکتوبر 2018 17:18

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے پارکنگ نہ رکھنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ نے پرائیویٹ سکولوں کی عمارتوں کو گرائونڈ پارکنگ سے متعلق صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا، جلد ہی پارکنگ نہ رکھنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن اور صوبہ کے دیگر اضلاع میں نجی سکولوں و کالجز کی سیکورٹی سمیت حکومت نے گرائونڈ پارکنگ اور دیگر سہولیات سے متعلق رپورٹس طلب کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے ضلع مانسہرہ کے پارکنگ سمیت پلے گرائونڈ و دیگر سہولیات نہ رکھنے والے اداروں کی تفصیلات صوبائی حکومت کو فراہم کر دی ہیں، امکان ہے کہ پارکنگ نہ رکھنے والے سکولوں اور کالجوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا امکان ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں