محکمہ صحت مانسہرہ کی ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں تباہی کے دھانے پہنچ گئیں

منگل 16 اکتوبر 2018 14:35

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت مانسہرہ میں کم و بیش ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں تباہی کے دھانے پہنچ گئیں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں ڈمپ کی جانے والی گاڑیوں کی حفاظت نہ ہونے کے سبب وہ زنگ آلود اور گل سڑ کر تباہ ہونے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلعی ذمہ داروں کو گاڑیوں کی نیلامی و فروخت کے حوالہ سے متعدد بار نشاندہی کی گئی ہے مگر کسی بھی ذمہ دار کو اس بارے میں کوئی خیال نہیں آیا ہے۔ قیمتی گاڑیوں میں پک اپ سوزوکی، پوٹھوہار جیپ اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں جو کھلے آسمان تلے تباہ ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں