ْعمران خان کی صورت میں ملک کو وزیراعظم میسر ہونا ملک و قوم کیلئے بڑا انعام ہے، تیمور رضا

منگل 16 اکتوبر 2018 14:36

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما تیمور رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی صورت میں ملک کو وزیراعظم میسر ہونا ملک و قوم کیلئے بہت بڑا انعام ہے، دنیا میں بہت سے ایسے رہنما گذرے جن کے باعث ان ممالک نے بے پناہ ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ بہت کم ایسے لیڈر گذرے ہیں جنہوں نے اپنے خیالات سے دنیا کو متاثر کیا ہو، ایسے لیڈرز کو کرشماتی لیڈرز نہ کہنا ٹھیک نہیں ہو گا، عمران خان ایسا لیڈر ہے جن کے خیالات اور نظریات دوسروں کو اس حد تک متاثر کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف ان کے پیچھے چلتے ہیں بلکہ ان جیسا بننے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں اپنے مداحوں کی کثیر تعداد رکھتے ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں