مانسہرہ کے تمام سرکاری سکولوں میں پی ٹی سی انتخابات 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ضلع مانسہرہ کے تمام سرکاری سکولوں میں پی ٹی سی انتخابات 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے، موجودہ دور میں پی ٹی سی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے تمام سرکاری سکولوں میں پی ٹی سی انتخابات 22 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ اس حوالہ سے اے ڈی او سرکل ڈھوڈیال مشتاق خان نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ موجودہ دور میں پی ٹی سی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ سرکاری سکولوں میں پی ٹی سی محکمہ تعلیم سے زیادہ اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں