ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چوری کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں، دونوں ملزمان گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 13:43

اوگی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چوری کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دیں، پولیس نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل گھنیاں میں چوری کی ایک واردات ہوئی تھی جس میں متاثرہ شخص نے ہمایوں اور پرویز کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم پرویز کی عدالت نے ضمانت لے لی تھی جبکہ ملزم ہمایوں نے چند روز قبل منظر عام پر آ کر عبوری ضمانت کرائی تھی جسے مقررہ تاریخ پر عدالت نے دونوں کی ضمانتیں خارج کر دی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں