محکمہ وائلڈ لائف مانسہرہ نے نایاب نسل کی سوٹ بلی شہری آبادی سے پکڑ کر باحفاظت جنگل میں چھوڑ دی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:06

محکمہ وائلڈ لائف مانسہرہ نے نایاب نسل کی سوٹ بلی شہری آبادی سے پکڑ کر باحفاظت جنگل میں چھوڑ دی
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) محکمہ وائلڈ لائف مانسہرہ نے نایاب نسل کی سوٹ بلی شہری آبادی سے پکڑ کر باحفاظت جنگل میں چھوڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وائلڈ لائف مانسہرہ کے مطابق چند روز قبل ججز کالونی سے اطلاع موصول ہوئی کہ پاکستان میں نایاب نسل کی سوٹ بلی ،ْکہیں سے خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقے میں گھس آئی ہے اور بچوں پر حملے کی کوشش بھی کی ہے۔اطلاع کے فوری بعد وائلڈ لائف کی ٹیم نے کئی مقامات پر پنجرے لگا کر گزشتہ رات اسے پکڑا اور آبادی سے دور جنگل میں چھوڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ جوڑے کی اس بلی کا نر بھی سرکٹ ہائوس کے قریب دیکھا گیا ہے اسے بھی جلد ہی پکڑ لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں