ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 8 افرادگرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

مانسہرہ۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ خرم رحمن نے جدون نے واپڈا ٹیم اور پولیس نفری کے ہمراہ پھلڑہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے والے 8 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ خرم رحمن کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی کنڈوں کے ذریعہ غیر قانونی طور پر بجلی حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسا کرنے والوں کے خلاف ہم نے کام شروع کر دیا ہے، تمام علاقوں میں کنڈوں کے ذریعہ بجلی حاصل کرنے افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بجلی چوروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر خود ہی کنڈے اتار لیں اور آئندہ کیلئے توجہ کر لیں، اگر اس چوری میں کوئی ملوث پایا گیا تو اسے قید سمیت سخت سزا دی جائے گی، ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، یہ دیگر لوگوں کی حق تلفی کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں