ٹریفک پولیس ہزارہ نے رواں سال کے دوران 6 لاکھ چالان، 28 کروڑ روپے جرمانے وصول کئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ہزارہ کی ٹریفک پولیس چالانوں اور جرمانوں میں سب سے آگے نکل گئی۔ ہزارہ ڈویژن میں ٹریفک پولیس نے رواں سال 6 لاکھ سے زائد چالان کر کے 28 کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام اور تورغر میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 45 ہزار 717 چالان کر کے جرمانوں کی مد میں 28 کروڑ 75 لاکھ 33 ہزار 584 روپے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے ہیں جو صوبہ بھر کے ریجن میں سب سے زیادہ جرمانے کی رقم ہے۔

واضح رہے کہ ہزارہ ڈویژن میں ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس نے قانون کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک قانون کی خلاف ورزیوں میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت کو بھی جرمانوں کی مد میں ایک بھاری رقم موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں