بکریال سٹی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے متاثرین کی آباد کاری کے اقدامات یقینی بنائے جائیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 19 دسمبر 2018 17:14

مانسہرہ۔ 19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ بکریال سٹی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے متاثرین کی آباد کاری کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اس سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں سمیت دیگر مسائل پر غور ہوا۔ اجلاس میں منصوبوں پر صرف کاغذی کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلد از جلد اس اہم منصوبہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلق حکومت کو آگاہ کر کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنا کر متاثرین کی آباد کاری کو یقینی بنایا جائے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں