پیسکو حکام نے مانسہرہ شہر اور گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی

بدھ 16 جنوری 2019 15:00

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پیسکو حکام نے مانسہرہ شہر اور گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی۔ جدید آلات سے بجلی چوروں کا سراغ لگانے کے بعد ان کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، اس سلسلہ میں نادہندگان سے ریکوری کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے لائن لاسس کم کرنے کیلئے بجلی چوروں کے خلاف مہم تیز کرنے کے ساتھ ساتھ دہندگان سے ریکوری کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں بجلی چوروں کے خلاف جدید آلات استعمال کئے جائیں گے، بجلی چوری کو پر مقدمات کے اندراج سمیت ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسکو نے اس سلسلہ میں عوام الناس سے بھی مدد کی اپیل کی ہے، بجلی چوروں کے خلاف معمولات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، شہریوں کو بجلی چوروں سے متعلق فوری طور پر پیسکو حکام کو آگاہ کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں