وادی کاغان کے بالائی سیاحتی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری

بدھ 16 جنوری 2019 22:03

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وادی کاغان کے بالائی سیاحتی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ وادی کاغان کے بیشتر مقامات میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث لوگوں کا پریشانی کا سامنا ہے، وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناراں، شوگراں، بٹہ کنڈی، جھلکڈ، کاغان اور دیگر علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث شاہراہ کاغان بھی بیشتر مقامات پر سے بند ہو گئی ہے، سیاحتی مقامات شوگراں اور زیریں قریبی علاقوں میں جہاں تک سیاحوں کی رسائی ممکن ہو پا رہی ہے وہاں سیاح خوبصورت قدرتی نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ کچھ روز میں پھر سے برف باری کی خبر سنا دی ہے، وادی کاغان میں برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ وادی ناران میں ابھی تک 9 فٹ تک برف باری پڑ چکی ہے۔

سکردو سمیت بلتستان ڈویژن میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے، شدید سردی نے دریائے سندھ کی موجوں کو منجمد کر دیا، دریا کی منجمد سطح پر بچے بڑے سب اچھلتے کودتے نظر آ رہے ہیں جبکہ دریا کے جم جانے سے ایک طرف تو دلکش نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ان علاقوں میں پڑنے والی شدید سردی سے درپیش مشکلات کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ وادی کاغان کے بالائی سیاحتی علاقوں میں بھی بیشتر مقامات پر دریائے کنہار کا پانی منجمد ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کاغان سمیت شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں