ڈی پی اومانسہرہ کا رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ، مناسب گشت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

جمعرات 17 جنوری 2019 20:58

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زیب اللہ خان نے رات گئے مختلف تھانوں کے دورہ کے دوران تھانوں کی کارکردگی سیکورٹی اور رات کے دوسرے پہر پولیس گشت کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان نے گذشتہ رات کو ایک بجے کے قریب مانسہرہ کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔مناسب پولیس گشت نہ ہونے پر ڈی پی او نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیحات ہونی چاہیے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کیں کہ پولیس گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام سکون کی نیند سو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں