بالاکوٹ پی کی30- ضمنی انتخاب، امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بالاکوٹ پی کی30- کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 7 حتمی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ حلقہ پی کی30- کے 26 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں میں چار آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار سید احمد حسین شاہ کو بلا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید مظہر علی قاسم کو انتخابی نشان شیر، جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار عطاء الله کو کتاب جبکہ آزاد امیدوار تبارک احمد ٹھاکر کو جیپ، امجد حسین شاہ کو چھری اور میاں محمد اشرف کو چارپائی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے تمام حتمی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ میاں ضیاء الرحمن کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نی26 فروری کو حلقہ پی کے 30- پر ضمنی انتخاب کا حکم جاری کیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں