چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) تھانہ گڑھی حبیب الله کی حدود میں چوری کی متعدد وارداتوں کا ارتکاب کرنے اور چوری کی ایک سنگین واردات میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈ ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیا، ملزم سید عباس شاہ ایک روز قبل تاج محمد ولد عجب خان ساکنہ سیری گڑھی حبیب الله کے گھر میں ان کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر داخل ہوا تاہم گھر کے افراد کی بروقت واپسی پر ملزم فرار ہونے کی ناکام کوشش میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گڑھی حبیب الله کے ایس ایچ او یاسر خان اور ان کے ہمراہ ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ گڑھی حبیب الله کے او آئی آئی امجد خان نے گرفتار ملزم سے تمام مال مسروقہ برآمد کر کے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ایک روز قبل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ ملزم کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے عدالت نے جیل منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں