بالاکوٹ پولیس کی سماج دشمنوں، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی پی او مانسہرہ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ بالاکوٹ کے ایس ایچ او سید تصویر شاہ اور ان کی ٹیم نے کی جانب سے سماج دشمنوں، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان، منشیات و جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحصیل بالاکوٹ میں کرائے پر دیئے گئے غیر رجسٹرڈ مکانات کے مالکان کے خلاف سیکورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان کی ہدایت پر تحصیل بالاکوٹ خاص کر تھانہ بالاکوٹ کی حدود میں ایس ایچ او بالاکوٹ سید تصویر شاہ، آئی ایچ سی یاسر خان اور ان کی ٹیم نے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ سید تصویر حسین شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے والے ہوٹلز مالکان، پٹرول پمپس اور دیگر مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ بالاکوٹ پولیس کی کارکردگی کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں