شہری پر تشدد کرنے والے تھانہ شنکیاری کا اے ایس آئی معطل ، انکوائری کا حکم دیدیا گیا

پیر 21 جنوری 2019 14:23

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع مانسہرہ نے شہری پر تشدد کرنے والے تھانہ شنکیاری کے اے ایس آئی کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر مختیار خان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ضلع مانسہرہ زیب الله خان نے کلیگاہ کے رہائشی نثار احمد پر تھانہ شنکیاری کے اے ایس آئی قائم علی شاہ کی جانب سے مبینہ تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پولیس آفیسر کے مطابق قانون سے کوئی شخص بالاتر نہیں، جزا و سزا کا سلسلہ ساتھ ساتھ جاری رہے گا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں