مانسہرہ ،معمولی تلخ کلامی پرپڑوسیوں نے فائرنگ کر کے ساٹھ سالہ بزرگ اور اس کے 27 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

بدھ 13 مارچ 2019 17:22

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں گاؤں سفیدہ میں معمولی تلخ کلامی پرپڑوسیوں نے فائرنگ کر کے ساٹھ سالہ بزرگ اور اس کے 27 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مانسہرہ کے علاقے سفیدہ میں رہائش پزیر جوتوں کے تاجر محمد نیاز اور اس کے پڑوسی محمد سلیم کے درمیان گھر پر پتھر پھینکنے کی وجہ سے جھگڑا ہوا جس پر محمد نیاز نے اپنے بیٹے رحمن کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے ساٹھ سالہ محمد سلیم اور اس کے بیٹے 27 سالہ محمد رضوان کو قتل کر دیا، تھانہ سٹی نے مقتولین کے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، مقتول کی اہلیہ اور بیٹی کی ایما پر مقدمہ درج کر کے ایک نام ذد ملزم نیاز والد عباس کو گرفتار کر لیا گیا ھے جبکہ ارشد اور عثمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں