ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے علی زمان قتل کیس میں دونوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا

جمعرات 18 اپریل 2019 17:46

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کی عدالت نے علی زمان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 11 سال قبل تھانہ اوگی کی یونین کونسل بانڈی شنگلی کے گائوں جگی میں علی زمان نامی شخص کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر شاہنواز اور محمد زمان کے خلاف درج ہوئی۔ بعد ازاں کیس کئی سال تک عدالت میں زیر سماعت رہا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کا حکم سنایا۔ رہا ہونے والے دونوں افراد نے فیصلہ کو حق و سچ کی فتح قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں