ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

جمعرات 18 اپریل 2019 17:46

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے لگائی گئی کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ صوبائی حکومت کے محکموں سمیت وفاقی محکموں کے متعلق عوام کی شکایات بھی سامنے آئیں۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محمد ضیاء الحق نے بدھ کو یہاں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او مانسہرہ حاجی زیب الله خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد علی خان، محکمہ تعلیم، ٹی ایم اے سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ عوامی حکومت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر نذیر عباسی نے ضلع میں کالر کرائم میں ملوث عناصر سے متعلق ڈی پی او کو آگاہ کیا جبکہ پروفیسر شہید چوک نالے کی بندش سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ مانسہرہ شہر میں صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی سمیت شاہ عبدالله ہسپتال میں طبی سہولیات اور محکمہ مال سمیت دیگر محکموں سے متعلق شکایات پر افسران نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا، عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں