بھیرکنڈ میں کھلی کچہری میں اسلحہ ڈیلرز کے خلاف شکایات، پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 22 اپریل 2019 23:53

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی زیب الله خان کی تھانہ خاکی کی حدود بھیرکنڈ میں منعقدہ کھلی کچہری میں اسلحہ ڈیلرز کے خلاف عوامی شکایات پر ڈی پی اومانسہرہ نے نوٹس لیتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی زیب الله خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر خان نے رات گئے سرکل ہیڈ کواٹر کی حدود بھیرکنڈ میں مختلف اسلحہ کی دکانوں کا چیک کیا اور سٹاک رجسٹر چیک کئے۔

دوران چیکنگ سٹاک رجسٹر میں اسلحہ کی انٹری موجود نہ ہونے پرغیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا جس میں 17 پستول 30 بور، دو بندوقیں 12 بور اور 250 کارتوس شامل ہیں۔ ملزم صدام عمر ولد گلفام کو گرفتار کر کے تھانہ خاکی میں 15 اے اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں