گڑھی حبیب الله کے علاقہ دبن دلولہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے

بدھ 24 اپریل 2019 17:38

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) گڑھی حبیب الله کے علاقہ دبن دلولہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کر کے ماں بیٹے کی نعشیں نکالیں، ماں بیٹے کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیاگیا، ماں بیٹے کی اچانک موت پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق تھانہ گڑھی حبیب الله کی حدود دلولہ دبن جندراں میں ڈرائیور وقاص کے مکان کی چھت گر گئی جس سے اس کی بیوی عاصمہ اور بیٹا سمیع الله جاں بحق ہو گئے جبکہ وقاص شدید زخمی ہو گیا ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالہ کیں۔ جاں بحق ماں بیٹے کی نماز جنازہ دلولہ دبن جندراں میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومین کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں