اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ کا پٹوار سرکل لبر کوٹ اور پٹوار سرکل کوٹکے کے دفاتر کے دورے، ریکارڈ چیک کیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ علی شیر خان نے پٹوار سرکل لبر کوٹ اور پٹوار سرکل کوٹکے کے دفاتر پر اچانک چھاپے مارے اور دونوں پٹوار سرکل کے ریونیو ریکارڈ کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اے سی ریونیو مانسہرہ علی شیر خان نے ڈی سی مانسہرہ کی خصوصی ہدایت پر لبر کوٹ اور کوٹکے کے پٹوار سرکل کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی علی شیر خان نے دونوں پٹوار سرکل کے جملہ ریکارڈ کو چیک کیا اور پٹواریوں کو ہدایت جاری کیں کہ عوام کو ریونیو کے حوالہ سے بہتر سے بہتر خدمات دی جائیں اور ریونیو کے حوالہ سے عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں