ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر خان کا شنکیاری روڈ پر مختلف اسلحہ و ایمونیشن دکانوں کا دورہ، رجسٹر چیک کئے

جمعرات 25 اپریل 2019 00:01

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب الله خان کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری اور نفری کے ہمراہ شنکیاری روڈ مانسہرہ میں مختلف اسلحہ و ایمونیشن کی دکانوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر خان نے شنکیاری روڈ مین چوک میں مختلف اسلحہ کی دکانوں کا دورہ کیا اور سٹاک رجسٹر چیک کیا۔

دورہ کے دوران مختلف دکانوں کے سٹاک رجسٹر چیک کئے گئے۔ معاذالله اسلحہ ڈیلر مین چوک کے سٹاک رجسٹر کو چیک کیاگیا جس میں اسلحہ ایمونیشن کی انٹری موجود نہ ہونے اور سٹاک رجسٹرسے زیادہ اسلحہ و ایمونیشن رکھنے پر ملزم سے 10 پستول 30 بور، ایک بندوق 12 بور اور 518 کارتوس برآمدکر کے ملزم تحسین ولد حکم خان کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی میں 19 اے ای/15 اے اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں