مانسہرہ ٹریفک پولیس رمضان المبارک میں عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی پی او سید الله خان

جمعرات 23 مئی 2019 17:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) مانسہرہ ٹریفک پولیس رمضان المبارک میں عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں، عوام کو بھی اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے، سڑکوں کی گنجائش کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مسئلہ درپیش ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او مانسہرہ سیدالله خان نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے زیراہتمام ہیلمنٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک مدثر ضیاء، وسیم تنولی سمیت دیگر افسران اے سی علی سبیر خان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اہلکار سخت گرمی کے موسم میں اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں، اس سلسلہ میں عوام کو بھی پولیس سے مکمل تعاون کرنا چاہئے، اگر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل میں اضافہ ہو، سڑکوں کی سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کی وجہ سے بھی ٹریفک مسائل بڑھ رہے ہیں، محدود وسائل اور عملہ کے باوجود ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں