عدالت نے چھترپلین کے اکبر شاہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

پیر 27 مئی 2019 14:33

عدالت نے چھترپلین کے اکبر شاہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) عدالت نے چھترپلین کے علاقہ لاچی منگ میں 20 سال قبل قتل ہونے والے اکبر شاہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 10 سال قید سمیت دو لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھترپلین لاچی منگ کے رہائشی شخص سید اکبر شاہ ولد قدرت شاہ کو اس کے بیٹے گلزار شاہ نے اراضی اور لین دین کے تنازعہ پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ والدہ بی بی زیور جان اس جھگڑے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، ملزم وقوعہ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جو 18 سال بعد عبوری ضمانت کروا کر عدالت میں پیش ہوا تو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور جیل میں کئی عرصہ قید رہا۔

مانسہرہ کی مقامی عدالت نے ملزم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے دس سال قید سمیت دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں