چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ نے صوبائی حکومت سے حلقہ نیابت کیلئے 25 کروڑ کا فنڈ مختص کروا لیا

بدھ 19 جون 2019 13:45

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مانسہرہ نوابزادہ فرید نے صوبائی بجٹ میں 17 کلو میٹر اوگی بٹل روڈ اور ساڑھے چار کلو میٹر جندر پائیں۔دربند روڈ کی پختگی و کشادگی کیلئے سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کر کے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے کا فنڈ حکومت سے مختص کروا لیا، ساڑھے 30 کروڑ روپے اوگی بٹل سڑک جبکہ ساڑھے چار کروڑ روپے جندر پائیں دربند سڑک پر خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نوابزادہ فرید کی جانب سے دونوں اہم سڑکوں کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کرنے پر اہل علاقہ میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نوابزادہ فرید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ نوابزادہ فرید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ میں خدا کے فضل سے اپنے حلقہ نیابت پی کی33- کیلئے تمام شعبوں میں کروڑوں روپے مختص کئے ہیں، او بی بٹل سڑک کے حوالہ سے معاملہ بڑا گھمبیر تھا کیونکہ یہ سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی اور کسی نے بھی اس کی مرمت اور دیکھ بھال کی طرف توجہ نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں