این ایچ اے کی غفلت کے باعث شاہراہ کاغان پر جگہ جگہ سلائیڈنگ لمحہ فکریہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ

ہفتہ 22 جون 2019 14:53

این ایچ اے کی غفلت کے باعث شاہراہ کاغان پر جگہ جگہ سلائیڈنگ لمحہ فکریہ ہے، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ امان الله سعید نے کہا ہے کہ این ایچ اے کی غفلت کے باعث شاہراہ کاغان پر جگہ جگہ سلائیڈنگ لمحہ فکریہ ہے، مین شاہراہ پر پڑھے گڑھوں کے باعث ٹریفک گھنٹوں بند رہتی ہے، مقامی افراد کو آنے جانے میں گھنٹوں کے حساب سے شدید مشکلات دریپش ہیں۔

(جاری ہے)

ناراں میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اعلیٰ حکام کو این ایچ اے کی غفلت کے حوالہ سے لیٹر بھی لکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، مختلف جگہوں پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کا بند رکھنا معمول بن چکا ہے، سیاحوں سمیت مقامی افراد اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، متعدد مرتبہ مقامی افراد نے این ایچ اے کی اس جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے تاہم ان کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں