کلگان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہو گئے

پیر 24 جون 2019 22:57

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) مانسہرہ کے علاقہ کلگان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں، مقتول پارٹی کی طرف سے پانچ افراد کے خلاف پولیس کو پرچہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں دو مخالف گروپ آمنے سامنے ہوئے تو فائرنگ کر دی گئی جس کے باعث ایک گروپ کا نوید ولید عبدالمجید سکنہ کلگان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد فائرنگ واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں، مقتول پارٹی کی طرف سے چھ افراد پر دعویداری کیلئے پولیس کو درخواست دی گئی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں