اوگی، عدالت نے سرکاری جنگل کو نذر آتش کرنے والے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 4 جولائی 2019 14:52

اوگی، عدالت نے سرکاری جنگل کو نذر آتش کرنے والے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) عدالت نے سرکاری جنگل کو نذر آتش کرنے والے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایف او اوگی سعید انور وزیر کو اطلاع ملی تھی کی سیری الوڑہ کے سرکاری جنگل میں ملزم طاہر ولد ملکیار خان سیری نے سرکاری جنگل کو آگ لگائی ہے۔ ایس ڈی ایف نے معہ بلاک آفیسر طارق ہمراہ جنگل پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پا کر دیگر جنگلات کو تباہی سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان اپنے مویشیوں کیلئے گھاس وغیرہ اگانے کیلئے پہاڑوں پر آگ لگاتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں