مانسہرہ سٹی پولیس نے لغمانی ہل ٹاپ سے 150بوتل شراب برامد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:50

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) مانسہرہ سٹی پولیس نے لغمانی ہل ٹاپ سے 150بوتل شراب برامد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

باخبر زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مانسہرہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عاصم بخاری نے مانسہرہ لغمانی ہل ٹاپ سی99بوتل شراب برامد کر کے محمد جواد بٹ ولد محمد امد بٹ ساکنہ کنکھڑ میرا اور شحیب طارق ولد محمد طارق ساکنہ دارہ نمبر ا کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اے ایس ائی تھانہ سٹی قائم علی شاہ نے بھی لغمانی ہل ٹاپ سے 53بوتل اعلی قسم کی شراب برامد کر کے محمد بلال ولد سائیں ساکنہ شنکیاری کو گرفتار کر لیا ہے مانسہرہ تھانہ سٹی پولیس نے مجموعی طور پر 150بوتل شراب برامد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں