بالاکوٹ، مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق،3افراد شدید زخمی

پیر 15 جولائی 2019 19:13

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) بالاکوٹ کے قریب یونین کونسل ہنگرائی کے گائوں بٹل مکھن موہری کے مقام پرمسافرجیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق،3شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیاںکے مقام پر سے واپس آتے ہوئے دھنداور لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے جیپ ڈرائیور افتخار خان ساکنہ ھنگرائی سمیت چار افراد محمد رفاقت ولد میاں غلام حسین، ناظم ویلج کونسل گنھیلا شریف میاں غلام مصطفی اور ان کے بھائی میاں محمد اقبال زخمی ہوئے۔حادثہ کی اطلا ع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئے اورتمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔شدید زخمی محمد رفاقت ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں