ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان کی قیادت میں مانسہرہ پولیس کا مختلف روٹس پر امن مارچ کا انعقاد

ہفتہ 10 اگست 2019 22:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان کی قیادت میں مانسہرہ پولیس نے مختلف روٹس پر امن مارچ کا انعقاد کیا۔ امن مارچ تھانہ سٹی سے شروع ہو کر مانسہرہ شہر کے مختلف روٹس سے گذرتا ہوا کالج دوراہا میں اختتام پذیر ہوا جس میں ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹرز مختیار احمد، ڈی ایس پی سرکل ہیڈ کواٹرز بشیر احمد، ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری اور ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب سمیت مانسہرہ پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

امن مارچ کا مقصد عوام کو پیغام دینا تھا کہ عیدالاضحی اور 14 اگست کے پرمسرت مواقع پر مانسہرہ پولیس الرٹ ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ سمیت دیگر افسران نے اپنی عید کی چھٹیاں ترک کر کے عوام کی خدمت کیلئے روڈ پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ عید کے موقع پر اکثر شرپسند عناصر رش کا فائدہ اٹھا کر عوام کو نقصان پہنچانے کے کوشش کرتے ہیں، مانسہرہ کی عوام کا سکھ چین خراب کرنے اور ان کا کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان کرنے کی ایسے عناصر کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تمام افراد کے خلاف مانسہرہ پولیس بھرپور کاروائیاں کرے گی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں