پکھوال مانسہرہ میں 15 سالہ حافظ قرآن کو قتل کردیاگیا،چچا زاد شدید زخمی ، قاتل فرار

منگل 20 اگست 2019 19:42

․مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پکھوال مانسہرہ 15 سالہ حافظ قرآن کو قتل کردیاگیا،چچا زاد شدید زخمی ہوگیا جبکہ قاتل فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود میں واقع گاوں پکھوال مانسہرہ میں دکاندار نے فائر کر15 سالہ حفظ قرآن دانیال ولداقتدارکو قتل کر دیاجبکہ مقتول کاچچازاد14 سالہ شاہباز ولد سجاد شدید زخمی ھو گیا. جس کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیاگیا.دکاندار عادل کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تاجر کی تلاش شروع کر دی ھی.ذرائع کے مطابق مقتول چچازاد بھائی کے ھمراہ دودھ لانے دکان پر گیاجہاں پر دکاندار نے اس پر فائرکھول دیاجو موقع پر جاں بحق ھوگیا.جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ لایا گیا.جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں