مانسہرہ ، تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گیئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:52

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) مانسہرہ میں تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی کے قریب گیروال موڑ میں دو موٹر سائیکل آپنے سامنے سے ٹکرا گئے اور پیچھے سے آنے والے تیسرین موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری کے باعث آگے والوں سے ٹکرا گیا ۔

(جاری ہے)

تینوں کے ٹکرانے سے عمر زیب شاہ ولد اورنگزیب شاہ سکنہ بانڈی کو بٹگرام موقع پر جاں بحق جبکہ احسن ولد فیاض سکنہ شاتے شنکیاری ہسپتال لے جاتے ہوئیے جاں بحق ہوگیا جبکہ اظہر ولد عبدالرشد عاقب اور محمد اویس شدید زخمی ھو گئے جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا اویس مضروب کی جانب سے حادثہ کا مقدمہ تھانہ شنکیاری میں زیر دفعات 279/337g/320/427 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ھے میتں لواحقین کے حوالے کر دی گئیںن

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں