ناران روڈ ریس 2019ء میں اعجاز پہلی، امیر معاویہ دوسری اور انظر تحسین تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:26

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ناران میں ہونے والی روڈ ریس 2019ء میں اعجاز پہلی، امیر معاویہ دوسری اور انظر تحسین تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ الطاف زمان، محمد عارف، نزاکت اور ریاض نے انعامات تقسیم کئے۔ نان سٹاپ سپورٹس مقابلوں کے سلسلہ میں اپنی مدد آپ کے تحت 15 ویں سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2019ء ناران میں دو کلومیٹر طویل انڈر 20 ریس کا انعقاد مکمل ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی ایم اے ہٹ سے دھمدمہ پل کی طرف ہونے والے اس ریس کے انعقاد کیلئے ناران پولیس چوکی کے سٹاف نے ایس ایچ او کاغان واجد خان کے احکامات کی روشنی میں عمدہ حفاظتی انتظامات کئے۔ ریس کا افتتاح آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر ممبر الطاف زمان نے کیا۔ ریس کے مجموعی نتائج میں اعجاز احمد نے پہلی، امیر معاویہ نے دوسری، انظر حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اویس چوتھی، جنید پانچویں، ماجد چھٹی، سعد ساتویں اور اسامہ آٹھویں پوزیشن پر رہے۔ بعد ازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں الطاف زمان، محمد ریاض، آرگنائزر جمیل اصغر نے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول اور ریس کے انعقاد پر روشنی ڈالی اور ناران پولیس چوکی کے سٹاف کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں