مانسہرہ ،کرنٹ لگنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:42

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) بجلی کاکرنٹ لگنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق۔باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مانسہرہ اپر چنئی جناح کالونی کا رہائشی 45 سالہ شحض علی اصغر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ھوگیا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علی اصغر نے صبح چھ بجے کے قریب بھینس کو پانی پلانے کی خاطر جوں ھی پانی کی موٹر چلائی.تو تار لگاتے ھوئے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ھوگیا.اس کی بیوی کو جب خبر ھوئی تو دم نکل چکا تھا.جس کے شور شرابے کے بعد اہل محلہ فوری مدد کو پہنچی.مرحوم کو گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا.مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ سمیت چار بچے شامل ھیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں