مانسہرہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اساتذہ سراپا احتجاج

منگل 15 اکتوبر 2019 18:48

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اساتذہ سراپا احتجاج.مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرہ.قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے تین دن کاالٹی میٹم.کوہستان کولائی پالس کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز مانسہرہ میں اساتذہ نے شدید احتجاج کیا.دن گیارہ بجے احتجاجا سکول بند کر کے سینکڑوں اساتذہ پریس کلب مانسہرہ پہنچی.جہاں پر انھوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا.اس موقع پر اپٹا ضلع مانسہرہ کے صدر عتیق مغل.مولانا عبدالسلام.سید وقار حسین شاہ.

(جاری ہے)

نسیم خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس نواب علی خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر انکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.انھوں نے کہا کہ انکا قتل کھلی دھشت گردی ھی.ایک ماہر آفیسر کا کیا جرم تھاکہ انھیں قتل کیا گیا ھی.کوہستان پولیس کی طرف سے تاحال قاتلوں کا سراغ نہ لگائے جانے کے باعث ھم احتجاج پر مجبور ھونے ھیں.ھم پولیس کو الٹی میٹم دیتے ھیں کہ تین دن کے اندر نامعلوم قاتلوں کاسراغ لگا کر انھیں گرفتار کیا جائی.اگر تین روز کے اندر قاتل گرفتار نہ کیئے گئی.تو ھم شدید احتجاجی تحریک شروع کریں گئی.انھوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے ایم پی اے کا کوٹہ ختم کیا جائے اور قرعہ اندازی کے ذریعے درجہ چہارم ملازمین کی تقرری کا عمل کیا جائی.درجہ چہارم ملازمین کی تقرری کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس نواب علی خان کو قتل کیا جانا ایک سوالیہ نشان ھی.جس کے بارے میں بھی تحقیقات کی جائی.اس موقع پر اساتذہ نے مولانا عبدالسلام کی قیادت میں احتجاجی ریلی بھی نکالی.

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں