جبوڑی کے رہائشی کو مانسہرہ میں قتل کردیاگیا،قاتل فرار ھونے میں کامیاب

منگل 15 اکتوبر 2019 18:48

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جبوڑی کے رہائشی کو مانسہرہ میں قتل کردیاگیا.قاتل فرار ھونے میں کامیاب. تفصیلات کے مطابق جبوڑی کے نواحی دیہہ گلی کے رہائشی 41 سالہ جہانزیب ولد شاہ میر کو مانسہرہ میں قتل کردیاگیا.مقتول کی نعش لاری اڈہ میں رائل بیکری کے پیچھے کھیت میں پڑی تھی.جس کے سر اور جسم پر کلہاڑیوں کے وار کے نشانات تھی.مقامی افراد کی اطلاع پر سٹی پولیس موقع پر پہنچی.اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچایا.جس کے بعد مقتول کے عزیز بھی ھسپتال پہنچ گئی.

(جاری ہے)

مقتول کی بہن مسمات فاطمہ بی بی بیوہ محمد ایوب ساکنہ گلی کی رپورٹ پر رشید.فاروق.جان محمدپسران غازی.یونس ولد داود.غازی ولد رحمت اللہ ساکنان گلی جبوڑی کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا.فاطمہ بی بی کے مطابق 2005 میں مقتول نے رشید وغیرہ کی بہن مسمات عظمی بی بی سے کورٹ میرج کی تھی.جس سے ایک بچی بھی پیدا ھوئی.جس کے بعد اسکے بھائی عظمی کو واپس اپنے گھر لے گئے تھی.14 اکتوبر کو شاہ میر گلی جبوڑی سے مقدمہ پیشی کے لیئے مانسہرہ کورٹ آیا تھا.شام کے بعد سے اسکا موبائل فون بند تھا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں