بالاکوٹ ، بھنگیاں میں آتشزدگی کے باعث 3 مکان اور مویشیوں کا باڑہ جل کر خاکستر

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:12

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) بالاکوٹ کے موضع بھنگیاں میں آتشزدگی کے باعث تین مکانات اور مویشیوں کا باڑہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ متاثرہ افراد نے آتشزدگی کے واقعہ کو سابق رنجش قرار دیتے ہوئے ملزمان کو نامزد کر کے تھانہ بالاکوٹ میں ان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے متاثرہ ہونے والے افراد محمد جاوید ولد محمد یوسف، غلام محمد ولد محمد یوسف نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بالاکوٹ کے نواحی گائوں شڑھی بھنگیاں کے رہائشی ہیں اور شوکت ولد محمد یعقوب اور ان کے دو ساتھیوں نے ان کے تین مکانات کو آگ لگائی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ بالاکوٹ میں محمد شوکت ولد محمد یعقوب اور ان کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر وا دی ہے جبکہ آتشزدگی کے باعث غلام محمد ولد محمد یوسف کے مکان میں تین تولہ سونا اور 70 ہزار روپے جبکہ محمد جاوید ولد محمد یوسف کے گھر میں موجود تین تولہ سونا اور 30 ہزار روپے نقدی اور مال مویشی کا باڑہ بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ متاثرہ افراد نے ڈی پی او مانسہرہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں