مانسہرہ ،14 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:48

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) مانسہرہ 14 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا.ملزم کی گرفتاری کے لیئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مانسہرہ میں لمبا نکہ کوٹکے کی رہائشی مسمات جبین بیوہ الیاس نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے 14 سالہ بیٹے حسنین کو گھر سے دینی مدرسہ کی طرف روانہ کیا.جو چنئی میں دینی مدرسہ میں زیر تعلیم تھا.بچہ جب لاری اڈہ مانسہرہ پہنچا تو وہاں انورزیب ولد نامعلوم ساکنہ پڑھنہ جو کہ لاری اڈہ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہے،حسنین کو اپنے رہائشی کمرے میں لے گیااور کمرے کو آگے سے کنڈی لگا دی،شام کو واپس اپنے رہائشی کمرے میں جا کر حسنین کیساتھ بدفعلی کی اور مسلسل نو روز تک ایسا کرتا رہا.جبکہ ہم بچے کو ڈھونڈتے رہے،موقع ملنے پر شام کے وقت حسنین وہاں سے فرار ہو کرگھر پہنچاجس نے مجھے یہ سارا واقع سنایا.میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہونے کے بعد انورزیب ولد نامعلوم ساکنہ پڑھنہ کے خلاف زیر دفعہ 377/511 کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں