مانسہرہ میں عوام کو اطلاعات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے رائٹ ٹو پبلک سروس دفتر کا افتتاح

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:22

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) مانسہرہ میں عوام کو اطلاعات تک رسائی فراہم کرنے کیلئے رائٹ ٹو پبلک سروس (آر ٹی ایس) دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔ دفتر سے عوام کو معلومات کے حصول میں آسانی ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں اطلاعات تک رسائی کیلئے آر ٹی ایس کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح چیف کمشنر آر ٹی ایس مشتاق جدون اور اے ڈی سی یاسر علی خان نے کیا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے ایم ڈی سید ظاہر شاہ اور دفتر کا سٹاف بھی موجود تھا۔ آر ٹی ایس کا دفتر ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ میں قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو اطلاعات تک رسائی دینا ہے۔ دفتر میں ڈی ایم او سمیت دیگر سٹاف ہمہ وقت حاضر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں