محکمہ مال مانسہرہ میں تبدیل ہونے والے پٹواریوں نے تبادلے رکوانے کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کردیئے

منگل 19 نومبر 2019 17:21

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) محکمہ مال مانسہرہ میں تبدیل ہونے والے پٹواریوں نے اپنے تبادلے رکوانے کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کردیئے ہیں۔ محکمہ مال نے تبادلہ کے بعد چارج نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ ادارہ کی جانب سے ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ 40 سے زائد تبدیل ہونے والے پٹواریوں میں سے بعض نے تاحال چارج نہیں چھوڑا تاہم چارج نہ چھوڑنے والوں کے خلاف محکمہ مال کی جانب سے سخت کارروائی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بعض مخصوص پٹوار خانوں میں تعیناتی کیلئے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا جاتا ہے اور جب اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد ان کے تبادلے ہوتے ہیں تو پھر یہ پٹواری اپنے تبادلے رکوانے کیلئے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے سمیت بھاری معاوضہ کی بھی پیشکش کی جاتی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں