مانسہرہ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

پیر 17 فروری 2020 15:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) مانسہرہ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر گذشتہ تین دنوں میں ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری /مفرور مجرمان، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئیں ہیں۔

مانسہرہ پولیس نے پانچ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے ساتھ چار مقامات پر ناکہ بندیاں کرتے ہوئے 7 مفرور مجرمان کو گرفتار کیا، مفرور مجرمان کو پناہ دینے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر 216 پی پی سی اور 212 پی پی سی کے ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے 9 مقدمات درج کر کے مجموعی طور پر 8 کلو 71 گرام چرس برآمد کر کے 9 افراد کو گرفتار کیا۔

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 24 پستول، 4 بندوقیں اور 254 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 19 مقدمات درج کئے۔ غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر 10 افراد کے خلاف 279 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ ہوٹل/سکول/ حساس مقامات کی سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر 22 حساس مقامات کے خلاف 12 سکیورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

کرایہ کے مکان اور کرایہ دار کی رجسٹریشن متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر مالک مکانات اور کرایہ داروں کے خلاف 10 سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 4، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت دو مقدمات، لائوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے گئے۔ مانسہرہ پولیس نے 155 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 109/54, 151/107 اور 109/55 سی آر پی سی کے تحت کارروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں