مانسہرہ،بھیر کنڈ زمین تنازعہ پرایک شخص قتل،دوزخمی،قاتل فرار ھونے میں کامیاب

پیر 17 فروری 2020 23:48

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) بھیر کنڈ زمین تنازعہ پرایک شخص قتل اوردوزخمی گئے جبکہ قاتل فرار ھونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھیرکنڈ میں گورنمنٹ ھائی سکول کے پاس کلہاڑی سے وار کر کے 42 سالہ پرویز ولد ولی محمد خان کو قتل کردیا گیا۔غلام مرتضی اور شاہنواز کو شدید زخمی کردیاگیا۔قاتل موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگیا۔

مقتول پرویز کے سر میں کلہاڑی سے وار کیاگیاتھا۔جس سے وہ شدید زخمی ھوا۔

(جاری ہے)

جس کو تشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ سے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا تھا۔ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچنے سے قبل راستے میں دم توڑ گیا۔جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لیئے کنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ لائی گئی۔جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد نعش وارثائ کے حوالے کردی گئی۔مقتول کے بھائی شاہنواز ولد ولی محمد کی رپورٹ پر اشفاق۔وقاص۔سجادپسران سرفراز۔سرفراز ولد غلام ربانی ساکنان بھیر کنڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سرچ آپریشن شروع کردیاھے۔قتل کی وجہ زمین کاتنازعہ بتائی جارہی ھے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں