انجمن تاجران مانسہرہ کے الیکشن میں گہما گہمی شروع ، 40 فیصد رجسٹریشن کا عمل مکمل

ہفتہ 22 فروری 2020 22:58

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) انجمن تاجران مانسہرہ کے الیکشن میں گہما گہمی شروع ہو گئی، تاجر برادری کی رجسٹریشن کا عمل 40 فیصد مکمل ہو گیا، مارچ کے پہلے ہفتہ میں انجمن تاجران الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکشن کمشنر انجمن تاجران فیاض سلہریا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر برادری کی رجسٹریشن کا عمل تقریباً 40 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی جو ہے وہ آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے الیکشن کمیشن کابینہ کے ساتھ بہت تعاون کیا اور کر رہی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں