بالاکوٹ پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:19

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) بالاکوٹ پولیس نے ست بنی کے مقام پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل بالاکوٹ کے موضع ست بنی میںکلرکس بار ایسوسی ایشن کے رکن کو سگے بھائی نے بھتیجوں کے ہمراہ ذبح کر کے قتل کیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بالاکوٹ میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ تفتیشی آفیسر محمد ارشد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روپوش ملزمان مقتول کے سگے بھائی عزیز الرحمن ولد میر زمان اور اس کے بیٹے محمد زمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیشی آفیسر کے مطابق ایک نامزد ملزم فضل الرحمن ولد عبد الرحمن تاحال روپوش ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں