مانسہرہ، غیر معیاری پاپڑ تیار کرنے والی فیکٹری سیل، ملزم گرفتار

پیر 24 فروری 2020 20:28

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء)ملاوٹ مافیا کیخلاف انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں مضر صحت غیر معیاری پاپڑ، مشہور کمپنیوں کے ریپرز اور دیگر سامان قبضے میں لے کر مالک کو گرفتار اور فیکٹری کو سیل کر دیا۔ ملزم کے خلاف غیر معیار ی پاپڑ بنانے اور جعل سازی کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

اس سلسلے میں اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ مانسہرہ کے نواحی علاقے جلو میں ایک گھر کے اندر خود ساختہ غیر رجسٹرڈ فیکڑی قائم ہے جس میں غیر معیاری پاپڑ تیار کر کے مشہور کمپنیوں کے لیبل والے ریپرز میں ڈال کر دور دراز علاقوں اور سکولوں میں سپلائی کئیے جاتے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان علی کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مارا گیا اور گھر کے اندر بنائی گئی خود ساختہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت اور غیر معیاری تیار شدہ پاپڑ اور جعلی ریپرز و دیگر سازو سامان برآمد کر کے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں بھی ملاوٹ مافیا یا جعلی اشیاء بنانے اطلاع ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے نوٹس میں لائیں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان ناسوروں کے خلاف کارر وائی عمل میں لاکر انھیں قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں