اوگی شہر میں کورنا سے بچائو کیلئے پولیس نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی مزید سخت کر دی

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:52

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) اوگی شہر میں کورنا سے بچائو کیلئے لاک ڈائون کے شہر میں بلاوجہ لوگوں کی آمدورفت روکنے کیلئے پولیس نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی مزید سخت کر دی، ٹریفک پولیس کی مدد سے اوگی کے چاروں مین سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ پر بھی عمل درآمد کو مزید موثر بنا دیا، پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند ہے جبکہ سودا سلف کیلئے آنے والے افراد اور ان کی نجی گاڑیوں کو بھی کڑی چیکنگ کے عمل سے گذرنا پڑ رہا ہے۔

ڈی ایس پی اوگی ابرار خان، ایس ایچ او فیصل خلیل تنولی، ٹریفک انچارج بشیرخان نے ہفتہ کو شہر بھر میں گشت بھی کیا اور لوگوں کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی احکامات کی روشنی میں احتیاطی تدابیر پر بھی سختی کے ساتھ عمل کی تلقین کی اور لوگوں کو ایک جگہ مجمع لگانے سے منع کیا، بینکوں کے اندر بھی فاصلے پر لوگوں کو بیٹھنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بازار میں گشت، مجمع لگانے اور ٹولیوں کی شکل میں گھومنے پھرنے پر سخت پابندی عائد ہے اور جو کوئی بھی ٹولیوں کی شکل میں گھوم کر مجمع لگائیں گے، ایک جگہ کھڑے ہوں گے تو ایکشن ہو گا لہذا لوگ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، اس میں ہی سب کی بھلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں