اے اے سی سندس ارشاد کی خاکی بازار میں ہوٹلوں کی چیکنگ، حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانے

بدھ 3 جون 2020 18:23

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II- مانسہرہ مس سندس ارشاد نے خاکی بازار میں ہوٹلوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ صوبائی حکومت کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کر دیا اور جرمانے بھی عائد کئے۔ مزید برآں تمام ہوٹل مالکان کو صوبائی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ تمام دکانداروں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ایسا نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانوں سمیت ان کی دکانیں بھی سیل کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں